اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں جن کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی محمد احسان شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 ہندوستانی فوجی ہلاک اور چند فوجی زخمی ہوئے۔ تاہم ہندوستان نے ابھی تک اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق پاکستان کے دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
/129
26 دسمبر 2019 - 07:04
News ID: 996595
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔